سینیٹرکلثوم پروین کی وفات،خالی نشست پر انتخابی شیڈول کا اعلان
کوئٹہ : الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سینیٹر کلثوم پروین کی وفات پر خالی ہونے والی نشست پر ضمنی انتخابات کے انعقاد کے لئے الیکشن پروگرام اور سینٹ خواتین کی مخصوص نشست برائے بلوچستان پر انتخابات کے لئے شیڈول کا اعلان کر دیا ہے اعلامیہ کے مطابق صوبائی الیکشن کمشنر بلوچستان محمد رازق کو ریٹرنگ آفیسر مقرر کیا گیا ہے کاغذات نامزدگی کے نارمز صوبائی الیکشن کمشنر آفس کوئٹہ‘ واقع برگنزہ ویلاز زرغون روڈ سے دفتری اوقات میں حاصل کئے جاسکتے ہیں اور 25 سے 28 دسمبر 2020ء کو ریٹرنگ آفیسر کے پاس جع کرواسکیں گے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کے دوران ریٹرنگ آفیسر کے فیصلوں کے خلاف اپیلوں کو نمٹانے کی حتمی تاریخ 6 جنوری 2021ء مقرر کی گئی ہے امیدواروں کی حتمی فہرست 7 جنوری 2021 کو جاری کی جائے گی جبکہ امیدوار اپنے کاغذات نامزدگی 8 جنوری 2021ء تک واپس لے سکیں گے سینٹ کے ضمنی انتخابات کے لئے پولنگ کی تاریخ 14 جنوری 2021ء مقرر کی گئی ہے۔


