امریکہ:ایران کو ویکسین کیلیے فنڈز ٹرانسفر کرنیکی منظوری دیدی

واشنگٹن: امریکہ نے ایران کو عالمی وبا قرار دیے جانے والے کورونا وائرس سے بچاؤ کی ویکسین کے لیے فنڈز ٹرانسفر کرنے کی منظوری دے دی ہے۔

امریکی محکمہ خزانہ نے ایرانی بینک کو سوئس بینک کے ذریعے ادائیگی کرنے کی اجاز ت دی ہے۔ایرانی مرکزی بینک کے گورنر کا کہنا ہے کہ امریکہ نے ہمارے تمام بینکوں پر پابندیاں عائد کررکھی ہیں۔

گورنر مرکزی بینک عبدالناصرہمتی کا کہنا ہے کہ عالمی رائے عامہ کے دباؤ پر امریکہ نے فنڈز ٹرانسفر کرنے کی اجازت دی ہے۔

ایران کے مرکزی بینک کے گورنر کا اس ضمن میں کہنا ہے کہ ایران ابتدائی طور پر 16 اعشاریہ 8 ملین کورونا ویکسین کی خوراکیں درآمد کرے گا۔

خبر رساں ایجنسی کے حوالے سے بتایا ہے کہ عبدالناصر ہمتی نے اس سلسلے میں بتایا ہے کہ کورونا ویکسین درآمد کرنے کے لیے 244 ملین ڈالرز کی ادائیگی کریں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں