رائے ونڈ‘ٹک ٹاک نے ایک اور نوجوان کی جان لے لی

رائے ونڈ:ٹک ٹاک نے ایک اور نوجوان کی جان لے لی،والدین نے ٹک ٹاک پر پابندی کا مطالبہ کردیا۔تفصیلات کے مطابق رائے ونڈ کے نواحی علاقہ جودھو دھیر کے رہائشی ذکاء اللہ اور اسکا دوست محمد عامر جیابگا روڈ پر قاسم گارڈن کے قریب ریلوئے ٹریک پر دونوں نوجوان ٹک ٹاک وڈیو بنانے میں مصروف تھے کہ لاہور سے کوئٹہ جانیوالی جعفر ایکسپریس سے ٹکرا گئے جس سے ذکاء اللہ کی موت واقع ہوگئی جبکہ محمد عامر کو شدید زخمی حالت میں جناح ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے ٹک ٹاک وڈیو بنانے سے جان کی بازی ہارنے والا یہ دوسرا نوجوان ہے گزشتہ روز بحریہ ٹاؤن میں پسٹل سے ٹک ٹاک وڈیو بنانے والے نوجوان کی موت واقع ہو گئی تھی،متاثرہ خاندانوں نے حکومت سے ٹک ٹاک پرپابند ی کا مطالبہ کیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں