ٹریک ٹو ڈائیلاگ میں کوئی حقیقت نہیں،محمدزبیر

اسلام آباد:مسلم لیگ (ن) کے قائد نوازشریف کے ترجمان محمد زبیر عمر نے کہا ہے کہ یہ جعلی حکومت دھاندلی کی پیدوار ہے اس کو جانا ہوگا،قانون کی بالادستی کیلئے نیشنل ڈائیلاگ ہونا چاہیے،ہم آئین میں کوئی ترمیم نہیں چاہتے،ٹریک ٹو ڈائیلاگ میں کوئی حقیقت نہیں،محمد علی درانی پیر پگارا کا پیغام لے کر شہبازشریف کے پاس گئے۔جمعہ کو نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے نوازشریف کے ترجمان محمد زبیر عمر نے کہا کہ ٹریک ٹو ڈائیلاگ میں کوئی حقیقت نہیں،محمد علی درانی پیر پگارا کا پیغام لے کر شہبازشریف کے پاس گئے، مسلم لیگ (ن) کا مؤقف واضح ہے،مذاکرات نہیں کریں گے،ٹریک ون ٹریک ٹو تو دور حکومت سے کوئی بات ہی نہیں ہوگی۔انہوں نے کہا کہ یہ جعلی حکومت دھاندلی کی پیدوار ہے اس کو جانا ہوگا،قانون کی بالادستی کیلئے نیشنل ڈائیلاگ ہونا چاہیے،ہم آئین میں کوئی ترمیم نہیں چاہتے، اس حکومت کے خاتمے کے بعد سب کچھ ہوسکتا ہے، اب بات عوام کے سامنے ہوگی، حکومت کو ڈھائی سال موقع دیا،وزیراعظم بات کرنے کو تیار ہی نہیں تھے اب مذاکرات کا وقت ختم ہوگیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں