مصر: ہسپتال میں آتشزدگی سے 7 کورونا مریض جاں بحق

مصر میں ہسپتال کے انتہائی نگہداشت یونٹ میں آتشزدگی سے کورونا وائرس کے متاثرہ 7 مریض ہلاک اور 5 زخمی ہوگئے۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی ‘اے پی’ کے مطابق مقامی پولیس نے کہا کہ آگ قاہرہ کے مضافاتی ضلع اوبور کے نجی ہسپتال میں لگی۔

پولیس نے کہا کہ واقعے کے بعد زخمیوں اور دیگر مریضوں کو قریبی ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔فائرفائٹرز نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پالیا جبکہ پولیس اور پراسیکیوٹرز نے آتشزدگی کی تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں