پاکستان سے امدادی سامان کی دوسری کھیپ نائیجر پہنچ گئی

کراچی:پاکستان سے امدادی سامان کی دوسری کھیپ نائیجر پہنچ گئی۔ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق حکومتِ پاکستان کی خصوصی ہدایات پر پاک فضائیہ کا دوسرا سی ون تھرٹی طیارہ نائیجر کے سیلاب زدہ متاثرین کے لئے امدادی سامان لے کر نیامے پہنچ گیا۔ دونوں سی ون تھرٹی طیاروں نے برادر ملک کے لئے 34,000 پاؤنڈ سے زائد امدادی سامان پہنچایا۔ نیامے میں نائیجر کے نگران وزیرِ خارجہ سمیت متعدد سرکاری اور فوجی معززین نے طیارے اور اس کے عملے کا استقبال کیا۔ اس موقع پر موجود نائیجر میں تعینات پاکستان کے سفیر احمد علی سروہی نے مشکل کی اس گھڑی میں دونوں ممالک کے مابین قائم باہمی اعتماد اور ہم آہنگی کے تاریخی رشتے کو اجاگر کیا۔پاک فضائیہ کا ٹرانسپورٹ فلیٹ قوم کی خدمت کرنے کی شاندار تاریخ کا حامل ہے جو نہ صرف اندرون ملک بلکہ دوست ممالک کے لیے بھی امدادی سرگرمیوں میں ہمیشہ پیش پیش رہا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں