ڈاکوؤں نے چینی انجینئر سے نقدی اور لیپ ٹاپ چھین لیا
گوجرانوالہ:گوجرانوالہ میں ڈاکوؤں نے چینی انجینئر سے نقدی اور لیپ ٹاپ چھین لیا۔تفصیلات کے مطابق گوجرانوالہ کے اندرون شہر میں جی ٹی روڈ پر دھند میں ڈکیتی کی واردات پیش آئی۔پولیس کے مطابق ڈاکو کار سوار چینی انجینئر سے نقدی اور لیپ ٹاپ چھین کر فرار ہوگئے۔ پولیس نے بتایا کہ چینی انجینئر اسلام آباد ائیرپورٹ سے لاہور جارہا تھا۔مقامی پولیس کے مطابق یہ واقعہ کنگنی والا بائپاس کے قریب گذشتہ روز پیش آیا تھا۔
Load/Hide Comments


