اسلام آباد پولیس افسر کو ڈاکوؤں نے لوٹ لیا، گولی مارکر فرار
اسلام آباد:تھانہ آئی نائن کے علاقہ کٹاریاں میں سب انسپکٹر رفیق ڈکیتی کی واردات میں زخمی ہوگئے۔ دو موٹرسائیکل سواروں نے سب انسپکٹر رفیق کو روک کر اس سے سرکاری پسٹل اور نقدی چھینی اور پولیس افسر کی جانب سے مزاحمت پر اسے گولی مار کر فرار ہوگئے۔
پولیس کے مطابق ملزمان کی جانب سے کیا گیا فائر پولیس افسر کے پیٹ میں لگا، زخمی پولیس افسر کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں اس کا آپریشن جاری ہے تاہم افسر کی حالت خطرے سے باہر ہے۔
ڈی آئی جی آپریشن اسلام آباد وقارالدین سید نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ایس پی آئی نائن اور ایس پی انوسٹی گیشن کی سربراہی میں دو پولیس ٹیمیں تشکیل دے دیں۔
Load/Hide Comments


