سندھ میں لاک ڈاؤن سے متعلق نیا نوٹیفکیشن جاری

کراچی: سندھ حکومت کی جانب سے لاک ڈاؤن سے متعلق نیا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت کی جانب سے لاک ڈاؤن سے متعلق نیا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق کھانے پینے کی اشیاء اورادویات کی ٹرانسپورٹیشن صبح 8 سے رات 8 بجے تک جاری رکھنے کی اجازت ہوگی۔نوٹیفکیشن کے مطابق صوبے میں زرعی شعبے کی سرگرمیوں سے متعلق بھی نیا حکم جاری کیا گیا ہے، گندم کی فصل کے لیے تھریشرمشین لگانے کی اجازت سمیت گندم کے لیے باردانے کی تقسیم اورٹرانسپورٹیشن کی اجازت دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔پولٹری فارمز کے لیے فیڈزپہنچانے کے لیے ٹرانسپورٹ کی اجازت ہوگی جب کہ ریلوے کے مال گاڑی کے اسٹاف کو دفاتر جانے کی اجازت ہوگی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں