جھل مگسی، لاپتہ بچے کی لاش برآمد
جھل مگسی:گنداواہ بستی کمال شاہ سے گزشتہ روز لاپتہ ہونے والے بجے کی لاش نالی کے پل کے نیچے سے برآمد۔ تفصیلات کے مطابق بستی کمال شاہ کے رہائشی موسی خان سومرہ کا معصوم بچہ جو کل شام سے گم گیا تھا کی لاش گھر کے قریب سیوریج کی نالی پر بنی پل کے نیچے سے برآمد ہوا واقعہ کی اطلاع ملنے کے بعدایس ایچ او سٹی سکندر لہڑی پولیس نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے پولیس نے نعش کو اپنی تحویل میں لے کر ہسپتال منتقل کیا اور ضروری کاروائی کے بعد بچے کی میت ورثاء کے حوالے کردی گئی۔
Load/Hide Comments