الیکشن کمیشن نے قدوس بزنجو کی استدعا کو نامنظور کر دیا

کوئٹہ:الیکشن کمیشن آف پاکستان نے اسپیکر بلوچستان اسمبلی میر عبدالقدوس بزنجو کی سینیٹ کی خالی نشست پر انتخابی عمل کو ملتوی کرنے کی استدعا مسترد کردی الیکشن کمیشن آف پاکستان کے ترجمان کے مطابق گزشتہ روز اسپیکر بلوچستان صوبائی اسمبلی میر عبدالقدوس بزنجو نے الیکشن کمیشن آف پاکستان کو خط لکھا تھا کہ سینیٹ کی بلوچستان سے خالی نشست جو سینیٹر کلثوم پروین کی انتقال کے باعث خالی تھی پر الیکشن کمیشن کی جانب سے انتخابات کو ملتوی کیا جائے ترجمان کے مطابق الیکشن کمیشن نے اسپیکر بلوچستان اسمبلی کی استدعا کو نامنظور کردیاہے بلکہ الیکشن کمیشن نے خالی نشست پر الیکشن پہلے سے دیے گئے شیڈول کے مطابق کرانے کا اعادہ کیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں