کورونا وباء کے باعث2ماہ بعد سینیٹ کا اہم اجلاس کل ہو گا

اسلام آباد:کورونا وباء کی دوسری لہر کے باعث2ماہ تک کارروائی معطل رہنے کے بعد سینیٹ کا اہم اجلاس(کل)بدھ کو ہو گا۔اپوزیشن کی ریکوزیشن پرطلب کئے گئے اجلاس میں نیب کی کارروائیوں سے متعلق ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا کی تحریک استحقاق پیش کی جائے گی۔تفصیلات کے مطابق اپوزیشن کی ریکورزیشن پر چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کی جانب سے طلب کیا گیا سینیٹ کا اجلاس(کل)بدھ کو دن 11بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں ہو گا۔اجلاس میں نیب کا معاملہ ایجنڈے میں سرفرہرست ہے۔ ڈپٹی چیئر مین سینٹ سلیم مانڈوی والا نیب کیخلاف تحریک استحقاق پیش کرینگے۔کورونا وباء کی وجہ سے سینیٹ کا اجلاس 2ماہ بعد ہو گا۔سینیٹ کا آخری اجلاس 29اکتوبر کو ہوا تھا۔(

اپنا تبصرہ بھیجیں