جاوید غنی کی مستقل چیئرمین ایف بی آر تعیناتی کی منظوری
اسلام آباد : وفاقی کابینہ نے جاوید غنی کو مستقل چیئرمین ایف بی آر تعینات کی منظوری دیدی جبکہ نیب اور امریکی تحقیقاتی ادارہ ایف بی آئی کے درمیان مفاہمتی یادداشت کی بھی منظوری دیدی ہے۔منگل کے روز وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا۔اجلاس میں ملک کی مجموعی سیاسی صورت حال سمیت پی ڈی ایم کی تحریک پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔کابینہ نے اقتصادی امور ڈویژن کی جانب سے غیر ملکی فنڈز کے استعمال پر بریفنگ موخرکردی گئی۔اجلاس میں پیٹرولیم ڈویژن گیس کی منصوبہ بندی کے حوالے سے بریفنگ دی گئی،وزارت داخلہ اور سی ڈی اے مارگلہ روڈ تجاوزات کے خاتمے پر ٹائم فریم دیدیا،گلگت بلتستان میں تین سال کے لیے ایف سی تعیناتی کی سمری منظوری دیدی گئی،اجلاس میں پیمرا کونسل آف شکایات کی تشکیل نو موخر کردی گئی،ہائیڈو کاربن ڈویلپمنٹ انسٹیٹیوٹ کے ڈی جی کی تقرری کی منظوری دیدی، سٹیٹ لائف انشورنس کارپوریشن آف پاکستان کے چیرمین کی تقرری کی بھی منظوری دی گئی ہے جبکہ اجلاس میں اقتصادی رابطہ کمیٹی کے 24 دسمبر کے فیصلوں کی توثیق کردی گئی ہے،کابینہ نے فیڈرل ڈرگ انسپکٹرز کی تعیناتی کر دی گئی ہے۔کورونا کے علاج کیلئے قائم آئسولیشن ہسپتال کیلئے 2 لاکھ 19 ہزار 3 سو ملین روپے وزارت کی سپرد کرنے کی منظوری دیدی گئی،وفاقی کابینہ نے وفاقی وزیر شیریں مزاری کے نیب ایف بی آئی ایم او یو سے متعلق تحفظات مسترد کرتے ہوئے نیب اور امریکی ایف بی آئی کے درمیان ایم او ہو کرنے کی منظوری دے دی۔


