وی سی بلوچستان یونیورسٹی کی ہٹ دھرمی کی وجہ سے ایم اے کےسینکڑوں امیدوار ڈگری سے محروم ہورہے ہیں،طلبا تنظیمیں
بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پجار کے مرکزی سیکرٹریٹ میں آل طلبا تنظیموں مشترکہ اجلاس زیر صدارت بی ایس اؤ پجار کے مرکزی چیئرمین زبیر بلوچ منقعد ہوا جس بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے مرکزی سیکرٹری جنرل منیر جالب پشتون سٹوڈنٹس فیڈریشن کے صوبائی ڈپٹی سیکٹری ملک سنگین خان ہزارہ اسٹوڈنٹس فیڈرشن کے مرکزی سیکرٹری جنرل مجتبیٰ ہزارہ پشتونخواہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن زونل ڈپٹی سیکرٹری ملک عمر نے شرکت کی اجلاس میں یونیورسٹی آف بلوچستان سمت بلوچستان کے تمام تعلیمی اداروں کے مسائل زیر غور ہے جس بھی پرمغز و سیر حاصل بحث ہوئی۔ اجلاس سے طلبا تنظیموں کے رہنماؤں نے یونیورسٹی آف بلوچستان کے زبوں حالی صورتحال پے شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ طلبا کو ادارے شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہیں حالیہ ایم اے ایم اے سی کے طلباءسے تین گناہ فیس بھی وصول کی گئی لیکن ان کے رول نمبر سلپ جاری نہ کر کے ادارے نے انہیں تعلیم سے محروم رکھا طلبا تنظیموں کے رہنماؤں نے مزید کہا یونیورسٹی آف بلوچستان کے وائس چانسلر ہٹ دھرمی کے کی وجہ سے سینکڑوں طلباء ایم اے اور ایم ایس سی کی ڈگری سے ہمیشہ ہمیشہ کے محروم ہو رہے ہیں جس کے خلاف تمام طلبا تنظیمیں مل کر جمہوری احتجاج کے تمام تر راستہ اپنا ئینگے طلباء تنظیموں کے اجلاس میں مزید فیصلہ ہوا کے صوبے کے تمام پروفیشنل تعلیمی اداروں میں آبادی کے تناسب سے سیٹوں کو ڈبل کیا جائے اس دوران اجلاس میں بابل ملک بلوچ، ڈاکٹر طارق بلوچ، عبدال خان کاسی ریاض بلوچ، عمیر بلوچ مقبول بلوچ ، بھی موجود تھے


