بھارت اب آکاش میزائل سسٹم برآمد کرنا شروع کر دیگا، را جناتھ سنگھ
نئی دہلی: بھارتی وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے کہا ہے کہ بھارت اب آکاش میزائل سسٹم برآمد کرنا شروع کر دیگا اور اسکی کابینہ سے بھی منظوری لے لی گئی ہے۔ بھارتی خبر رساں ادارے کے مطابق اپنے ایک بیان میں وزیر دفاع راجنا تھ سنگھ نے کہا کہ آتما نیر بھار بہارات کے تحت بھارت مختلف طرح کے دفاعی پلیٹ فارم اور میزائل تیار کرنے کی صلاحیتوں میں ترقی کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے کہ کابینہ نے آکاش میزائل نظام برآمد کرنے کی اجاز ت دیدی ہے انہوں نے کہا کہ برآمد کیا جانیوالا آ کاش میزائل دفاعی نظام ملکی مسلع افواج کے پاس موجودہ میزائل نظام سے مختلف ہو گا۔
Load/Hide Comments