لاہور قلندرز نے فخر زمان کو ریلیز کردیا

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی ٹیم لاہور قلندرز نے اوپننگ بیٹسمین فخر زمان کو ریلیز کردیا۔واضح رہے کہ اوپنر فخر زمان چار سیزنز تک لاہور قلندرز کے ساتھ وابستہ رہے۔اس حوالے سے سوشل میڈیا پر اپنے بیان میں فخر زمان کا کہنا تھا کہ چار سیزن لاہور قلندرز کے ساتھ یادگار رہے۔انھوں نے یہ بھی کہا کہ لاہور قلندرز نے مجھے موقع دے کر میرے کیریئر میں اہم کردار ادا کیا۔جارحانہ مزاج بیٹسمین نے عزم کا اظہار کیا کہ وہ اگلے سیزن میں نئے چیلنج کے لیے تیار ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں