کرک میں ہندو برادری کے قدیم مندر کو مسمار کرکے نذر آتش کرنے کی مذمت کرتے ہیں، میر اکبر مینگل

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر) وزیراعلیٰ کے مشیر دنیش کمار اور بی این پی کے رکن اسمبلی میر اکبر مینگل نے خیبرپشتونخوا کے علاقے کرک میں ہندو برادری کے قدیم مندر کو مسمار کرکے نذر آتش کرنے کے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ واقعے میں ملوث ملزمان کو گرفتار کرکے انہیں سزا دی جائے، جمعرات کے روز بلوچستان اسمبلی کے اجلاس میں وزیراعلیٰ کے مشیر دنیش کمار نے خیبرپشتونخوا کے علاقے کرک میں ہندو برادری کے قدیم مندر کو مسمار کرکے نذر آتش کرنے کے واقعے کی جانب ایوان کی توجہ مبذول کراتے ہوئے کہا کہ شر پسند عناصر کے خلاف کارروائی کی جائے انہوں نے کہا کہ پاکستان میں اقلیتوں کو مذہبی آزادی اور تحفظ حاصل ہے شرپسند عناصر اپنے مذموم ارادوں میں ناکام ہوں گے انہوں نے کہا کہ کے پی کے حکومت کو اس ایوان سے پیغام جائے کہ واقعے میں ملوث ملزمان کو گرفتار کرکے انہیں سزا دی جائے۔بلوچستان نیشنل پارٹی کے میر اکبر مینگل نے بھی کرک میں مندر کو مسمار کرنے کے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اس قسم کے واقعات میں ملوث عناصر کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں