پرائیویٹ تعلیمی ادارے 11جنوری سے کھولنے کا اعلان

اسلام آباد: سپریم کونسل آف آل پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشنز نے 11جنوری سے ملک بھر میں تعلیمی ادارے کھولنے کا اعلان کردیا ہے۔پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشنز کے عہدیداروں نے مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت ازخود11 جنوری سے تعلیمی کھولنے کا اعلان کرے،باقی تمام سیکٹرز، بازار کھلیں ہیں لیکن سکولز بند ہیں، صرف تعلیمی اداروں کو بند کرکے کرونا وباء کو کنٹرول کرنے کی منطق ہمارے علاوہ دنیا میں کہیں نہیں،80فیصد تعلیمی ادارے آن لائن تعلیم سے محروم ہیں،سکولز ایس اوپیز پر عمل کررہے تھے انہیں کو بند کردیا گیا،ہزاروں سکولز بند ہوچکے باقی بھی بند ہونے کے قریب ہیں،حکومت اس شعبے کیلئے فوری مالی ریلیف کا اعلان کرے،حکومتی رجسٹریشن فیس،ٹیکسز کو ایک سال کیلئے معطل کیا جائے،ہمیں مجبور نہ کریں کہ ہم احتجاج کریں۔جمعرات کو ان خیالات کا اظہا ر سپریم کونسل آف آل پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشنز کے عہدیداران ناصر محمود‘ ڈاکٹر افضل بابر‘ ملک اظہر‘ چوہدری عبید اللہ‘ ابرار احمد خان‘ حافظ بشارت‘ ملک ابرار حسین‘ ملک نسیم‘ چوہدری طیب و دیگر نے مشترکہ پریس کانفرنس میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ صرف تعلیمی اداروں کو بند کرکے کرونا وباء کو کنٹرول کرنے کی منطق ہمارے علاوہ دنیا میں کہیں نہیںc

اپنا تبصرہ بھیجیں