مصر، کھلے میدان میں نماز جمعہ پڑھانے والے الازھری خطیب کا لائسنس منسوخ

قاہرہ:مصرکی وزارت اوقاف نے جامعہ الازھر کے ایک پروفیسر اور خطیب کو کھلے میدان میں جمعہ کا اجتماع منعقد کرتے ہوئے کرونا کی وجہ سے عاید کردہ پابندی کی خلاف ورزی کے الزام میں آئندہ خطابت سے روک دیا ہے۔العربیہ ٹی وی کے مطابق وزارت اوقاف نے جامعہ الازھر کے استاد اور عالم دین کو جاری کردہ خطابت کا لائسنس بھی منسوخ کر دیا ہے۔انہوں نے شمالی قاہرہ کے القلوبیا صوبے میں گذشتہ روز ایک سڑک کے کنارے کھلے مقام پر نماز جمعہ کا اجتماع منعقد کیا تھا حالانکہ حکومت کی طرف سے کرونا وائرس کی وجہ سے جمعہ کے اجتماعات پر پابندی عاید کی گئی ہے۔وزارت اوقاف نے بتایا کہ قلوبیہ گورنریٹ میں قلیب سٹی کی ایک سڑک پر ڈاکٹر الکساب نے لوگوں کو جمع کرکے جمعہ کی نماز کا خطبہ دیا۔ انہوں نے کرونا وائرس کی وجہ سے جمعہ کے اجماعات پرعاید کردہ پابندی کی مخالفت کی جس کے بعد الکساب کو آئندہ جمعہ کے خطبہ دینے سے روک دیا گیا ہے۔#/s#

اپنا تبصرہ بھیجیں