پشاور کے علاقے یکہ توت میں سلنڈر دھماکہ، 2 خواتین اور بچے سمیت 4 افراد زخمی

پشاور: پشاور کے علاقے یکہ توت میں زور دار سلنڈر دھماکے میں 2 خواتین اور بچے سمیت 4 افراد زخمی ہو گئے جنہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

بتایا گیا ہے کہ یکہ توت کے علاقے میں واقع گھر کے اندر سلنڈر زور دار دھماکے سے پھٹ گیا ، آگ بھڑکنے سے 2 خواتین اور ایک بچے سمیت 4 افراد بری طرح جھلس گئے۔ اطلاع ملنے پر 2 فائر ویکلز اور 4 ایمبولینسز نے موقع پر پہنچ کر امدادی کارروائیاں شروع کیںریسکیو1122 اہلکاروں نے زخمیوں کو ایمبولینس میں ہسپتال منتقل کردیا۔ریسکیوذرائع کے مطابق فائر فائٹرز نے آگ پر قابو پالیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں