ملتان: دوران علاج مبینہ طور پر غلط انجکشن لگنے سے خاتون جاں بحق
ملتان:ملتان کے نشتر اسپتال میں علاج کے دوران مبینہ طور پر غلط انجیکشن لگنے سے خاتون انتقال کر گئیں۔متاثرہ خاتون کھ لواحقین نے اسپتال انتظامیہ پر الزام عائد کیا کہ خاتون کی ہلاکت غلط انجیکشن لگانے سے ہوئی۔
خاتون کی ہلاکت پر لواحقین نے نشتر اسپتال میں احتجاج کیا اور وارڈ میں ہنگامہ آرائی کی اور شیشے توڑ دیے۔دوسری جانب اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہےکہ خاتون آئی سی یو میں تھیں اور ان کی حالت نازک تھی۔
Load/Hide Comments