خود کو پولیس اہلکار ظاہر کرکے یونیفارم میں ٹک ٹاک ویڈیوز بنانے والے جوڑا گرفتار

گرفتار ملزمان کا نام انیزہ گوہر اورمحمد بلال ہے، انیزہ گوہر اپنے آپ کو اڈیالہ جیل کا اہلکار ظاہر کرتی تھی:
راولپنڈی میں خود کو پولیس اہلکار ظاہر کرکے پولیس یونیفارم میں ٹک ٹاک ویڈیوز بنانے والے میاں بیوی کو گرفتار کرلیا گیا۔
سٹی پولیس آفیسر (سی پی او) آفس میڈیا سیل نے خود کو پولیس اہلکار ظاہر کرکے ٹک ٹاک ویڈیو بنانے والے میاں بیوی کے خلاف ایکشن لیتے ہوئے گنج منڈی کے علاقے سے گرفتار کرلیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان کا نام انیزہ گوہر اورمحمد بلال ہے، انیزہ گوہر اپنے آپ کو اڈیالہ جیل کا اہلکار ظاہر کرتی تھی۔
پولیس نے بتایا کہ انیزہ گوہر اور بلال سے پولیس یونیفارم، لیپ ٹاپ اور موبائل فون برآمد کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا۔
ایس پی راول رائے مظہر کے حکم پر تھانہ سٹی میں مقدمہ درج کرکے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں