میڈیا پر پی ڈی ایم کے سرکس کو قوم نے مسترد کردیا، مراد سعید
اسلام آباد:وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید نے کہا ہے کہ میڈیا پر چلنے والے حکومت مخالف اپوزیشن جماعتوں کے اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈٰی ایم) کے سرکس (احتجاجی جلسوں) کو قوم نے مسترد کردیا ہے۔اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم میں شامل تمام جماعتوں میں موروثی سیاست پروان چڑھ رہی ہیں جبکہ یہ ہی اپوزیشن احتساب کے عمل کو شفافیت سے دور رکھنے کے لیے تمام حربے استعمال کررہی ہے اور فیٹف قانون سازی پر بھی حکومت کو بلیک میل کرنے کی کوشش کی گئی۔ وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ گلگت بلتستان اتنخابات سمیت پشاور، لاہور اور ملتان جلسے میں عوام نے اپوزیشن کے بیانیے کو مسترد کردیا ہے۔ ہوں نے پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین اور مسلم لیگ (ن) کے قائد کے حوالے سے کہا کہ آصف علی زرداری اور نواز شریف نے کیمپ آفس اور سیکیورٹی کے نام پر بالترتیب 316 کروڑ 40 لاکھ روپے اور 431 کروڑ 83 لاکھ روپے اڑادیے۔مراد سعید نے کہا کہ ان لوگوں کے گھر پاکستان کے عوام کے پیسوں سے چل رہے تھے۔ وفاق وزیر مواصلات نے کہا کہ ایک طرف اپوزیشن فوج پر سیاست کا الزام اور دوسری طرف فوج کو ان چیزوں میں لانے کی کوشش کی جارہی ہے۔ مراد سعید نے وزیر اعظم عمران خان کے حوالے سے مختلف نیان پر مبنی ویڈیوز بھی دکھائیں جس میں پناہ گاہ اور مزدور طبقے کی فلاح و بہبود کے بارے میں بات کی گئی تھی۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان نے ملک کے نیم متوسط طبقے کو محرومی سے نکالنے کے لیے متعدد اقدامات کیے جبکہ سابقہ حکومتوں نے محض اپنی جیب بھرنے کے لیے ترقیاتی منصوبے شروع کیے اور لوگوں کا پیسہ لوٹا۔ #/s#


