محمودآباد نالے پر انسداد تجاوزات آپریشن کا پہلا روز مکمل
کراچی کے محمودآباد نالے پر انسداد تجاوزات آپریشن کا پہلا روز مکمل ہوگیا۔
ڈائریکٹر انسداد تجاوزات سیل بشیر صدیقی نے جیو نیوز سے گفتگو میں کہا کہ آپریشن کے پہلے دن ڈیڑھ کلومیٹر کے علاقے سے تجاوزات کو کلئیر کرلیا گیا ، انسداد تجاوزات آپریشن میں 56گھر زد میں آئیں گے۔
بشیرصدیقی نے بتایا کہ آپریشن مزید چار روز جاری رہے گا، بطور افسر مجھ پر کوئی سیاسی دباؤ نہیں ہے، نالے کے اطراف 15، 15 فٹ چوڑی سڑکیں تعمیر کی جائیں گی، مجموعی طور پر 50 فٹ چوڑا ٹریک کلئیر کرایا جائے گا۔
علاقہ مکینوں نے برساتی نالوں کی صفائی اور تعمیر سے متعلق حکومتی اقدامات کو سراہا اور ساتھ ہی مکانات مسمار کرنے سے قبل متبادل فراہم کرنے کا مطالبہ بھی کیا۔
Load/Hide Comments