کچلاک, ٹریفک حادثے میں ایک شخص جاں بحق تین افراد زخمی
کوئٹہ :صوبائی دارالحکومت کوئٹہ کے علاقے کچلاک بائی پاس پر ٹریفک حادثے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ تین زخمی ہوگئے ہیں ایدھی ذرائع کے مطابق گزشتہ روز کوئٹہ کے علاقے کچلاک بائی پاس روڈ پر ٹریفک حادثے میں چار افراد زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا تاہم محمد عزیز ولد محمد قاسم زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے راستے میں چل بسا لاش کو ضابطے کی کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردیا جبکہ زخمیوں کو طبی امداد فراہم کر دی گئی۔
Load/Hide Comments