پی ڈی ایم کا گریٹر اقبال پارک میں جلسے سے ہونیوالے نقصانات کا ازالہ کرنے سے انکار، انتظامیہ کاعدالت جانے کااعلان
لاہور :پی ڈی ایم نے گر یٹر اقبال پارک میں جلسے سے ہونے والے نقصانات کا ازالہ کرنے سے انکار کر دیا۔تفصیلات کے مطابق13 دسمبر کو پاکستان مسلم لیگ (ن)کی میزبانی میں پی ڈی ایم نے جلسہ منعقد کیا جس سے پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمن، نائب صدر (ن) لیگ مریم نواز اور چیئر مین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زر داری سمیت پی ڈی ایم کے قائدین نے شرکت کی۔جلسے سے گریٹر اقبال پارک میں املاک کو نقصان پہنچا تھا جس کے ازالے کیلئے پی ایچ اے حکام کی طرف سے جلسے کو منتظمین کو ایک کروڑ روپے کی ادائیگی کو نوٹس بھیجا گیا، منتظمین نے رقم ادا کرنے سے انکار کر دیا ہے۔پی ایچ اے حکام کے مطابق جلسے سے پارک کے جنگلے ٹوٹ گئے، دروازوں کو بھی شدید نقصان پہنچا، جلسہ منتظمین کے انکار کے بعد پی ایچ اے نے رقم وصولی کیلئے عدالت سے رجوع کا فیصلہ کرلیا ہے۔
Load/Hide Comments


