عمران خان کا کسی بھی وقت کوئٹہ پہنچنے کا امکان

کوئٹہ(انتخاب نیوز) ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان مغربی بائی پاس میں دھرنے پر بیٹھے ہزارہ برادری کے لوگوں سے ملنے کیلئے کسی بھی وقت کوئٹہ پہنچ سکتے ہیں، ذرائع کے مطابق عمران خان کے آنے کے تمام سیکیورٹی انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں، مغربی بائی پاس میں میتوں کے ساتھ بیٹھے ہزارہ متاثرین نے ڈیمانڈ کیا ہے کہ عمران خان کود کوئٹہ آ جائیں اور لواحقین کو یقین دہانی کرائے کہ آئندہ ان کے ساتھ اس طرح کے واقعات کی روک تھام کیلئے اقدامات اٹھائے جائیں گے، اس وقت وزیراعلی بلوچستان جام کمال اور وفاقی وزیر علی زیدی دھرنے پر بیٹھے افراد سے مذاکرا ت کر رہے ہیں، اس سے پہلے بھی کئی مذاکرات ہوئے ہیں لیکن تمام کے تمام مذاکرات ناکام ہوئے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں