ن لیگ کا پی ڈی ایم کے ساتھ مل کر ضمنی الیکشن میں حصہ لینے کا اعلان

جنرل سیکرٹری ن لیگ احسن اقبال نے کہا امید ہے پی ڈی ایم کی جماعتیں ن لیگ کی جیتی ہوئی نشستوں پر ہونیوالے ضمنی الیکشن میں ساتھ دیں گی
مسلم لیگ ن نے اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے ساتھ مل کر ضمنی الیکشن مین حصہ لینے کا اعلان کردیا۔
ن لیگ نے سندھ میں پیپلزپارٹی کی نشستوں پر ضمنی انتخابات میں امیدوار نہ کھڑا کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
جنرل سیکرٹری ن لیگ احسن اقبال نے کہا امید ہے پی ڈی ایم کی جماعتیں ن لیگ کی جیتی ہوئی نشستوں پر ہونیوالے ضمنی الیکشن میں ساتھ دیں گی۔
مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے بھی لاہور میں پارٹی کے پارلیمانی بورڈاجلاس میں شرکت کی جس میں ضمنی انتخابات میں پارٹی امیدواروں سےمتعلق مشاورت کی گئی، حتمی منظوری سابق وزیراعظم نواز شریف دیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں