اسرائیلی فوج نے بیت المقدس میں فلسطینیوں کے 8 مکانات مسمار کر ڈالے

مقبوضہ بیت المقدس :قابض صہیونی حکام نے مقبوضہ بیت المقدس کے شمال مغربی علاقے بیت اکسا میں فلسطینیوں کے کم سے کم 8 مکانات مسمار کر دئیے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق عینی شاہدین نے بتایا کہ اسرائیلی فوج کی بھاری نفری نے بھاری مشینری کے ذریعے الداھیک اور دوسرے فلسطینی خاندانوں کے رہائش فلیٹس کا محاصرہ کیا اور اس کے بعد ان کی مسماری شروع کردی۔عینی شاہین کا کہنا تھا کہ مسمار ہونے والے مکانات میں خلیل ابو دھوک اور اس کے قریبی عزیزوں کے مکانات شامل ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں