ہماری جنگ عمران کے لانے والے سیلیکٹرزکے خلاف ہے، پی ڈی ایم کا ڈیرہ مراد میں جلسہ

ڈیرہ اللہ یار:پی ڈی ایم کی اصل جنگ عمران کو لانیوالے سلیکٹرز کے خلاف ہے, عمران کی حرکات کو دیکھ کراب تو سیکٹرز بھی پریشان ہوگے ہیں۔جب تک جعلی نااہل اور سلیکٹیڈ حکمرانوں کو گھر نہیں بھیجے گے اس وقت تک پی ڈی ایم چین سے نہیں بیٹھے گی۔ملک پر نااہل اور کرپٹ ٹولے کو ملک پر مصلت کیا گیا ہے۔اگر ملک کو چلانا ہے تو فوری طورپر ملک میں صاف و شفاف انتخابات کرایں جایں۔اب اسٹیبلشمنٹ کی اور مداخلت برداشت نہیں کریں گے۔ان خیالات کااظہار جمعیت کے صوبای امیر و رکن صوبای اسمبلی مولاناعبدالواسع۔بلوچستان نیشنل پارٹی کے صوبای صدر عبدالولی کاکڑ۔پیپلزپارٹی کے صوبای صدر حاجی علی مدد جتک پیپلزپارٹی مرکزی رہنما میر محمدصادق عمرانی۔مسلم لیگ ن کے صوبای صدر جمال شاہ۔پختوانخواہ ملی عوامی پارٹی کے عبدالرحیم زیارتوال۔نیشنل پارٹی کے صوبای صدر عبدالخالق بلوچ۔رکن قومی اسمبلی محبوب علی شاہ۔اے این پی صوبای جنرل سیکریٹری محبت کاکا جمعیت کے مرکزی رہنما نظام لدین لہڑی۔پیپلزپارٹی کے صوبای جنرل سیکریٹری سید اقبال شاہ۔پیپلزپارٹی کے نصیرآباد کے ڈویژن کے صدر میر بلال صادق عمرانی۔سیکریٹری اطلاعات خالد حسین دھرپالی۔نیشنل پارٹی کے عبدالرسول بلوچ۔سمیت دیگر رہنماوں نے ڈیرہ مراد جمالی میں پی ڈی ایم کے بھی زیر ہتمام منعقدہ احتجاجی جلسے سے خطاب کرتے ہوے کہی۔مولاناعبدالواسع نے کہاکہ اگر ملک کو بچانا ہے تو اس نااہل اور سلیکٹڈ وزیراعظم کو ہٹاکر فوری طورپر ملک صاف و شفاف انتخابات کریں جاے۔انہوں نے کہاکہ اب بہت ہوگیا ہے اب اسٹیبلشمنٹ کی سیاست میں اور مداخلت برداشت نہیں کی جاے گی۔پاکستان کو مزید تجربہ گاہ نہیں بننے دیے گے۔جب کو کوی سلیکٹرز آتاہیملک کو تجربہ گاہ بنادیتا ہے۔انہوں نے کہاکہ عمران خان کو فوری نہیں ہٹایا گیا تو ملک مزید دیوالیہ ہوجاے گا۔عمران کے مزید رہنے سے ملک مزید بحرانوں میں دھنس جاے گا پھر واپس ہونا ممکن نہیں ہوگا۔نیب نیازی گاٹ جوڑ سے ملک نہیں چلے گا۔نیب کی وجہ سے ملک کی معیشیت تباہ ہوچکی ہے۔جب مولانا فضل الرحمن نے سلیکٹرز اور سلیکٹیڈ وزیراعظم کو بینکاب کیا تو ایسے نیب سے نوٹسز بھجوا دیں۔ہم نیب کے نوٹسز سے ڈرنے والے نہیں ہے۔پی ڈی ایم سلیکٹیڈ وزیراعظم اور سلیکٹرز کا مقابلہ کرتے رہے گی۔جب تک موجودہ نااہل حکومت کو گھر نہیں بھیج دیتے تب تک چین سے نہیں بیٹھے گے۔نااہل وزیراعظم 18ویں ترمیم کو رول بیک کرنا چاہتا ہے جو کسی صورت بھی قبول نہیں کیا جاے۔18ویں ترمیم کیآنے کے بعد بلوچستان کو بہت فاد ہوا جو سلیکٹرز کو پسند نہیں ہے۔ملک میں مکمل طورپر جمہوریت کی بحالی تک پی ڈیم ایم کی تحریک جاری رہے گی۔ملک کی تمام جمہوری قوتیں ایک پلیٹ فارم پر متحدہے پی ڈی ایم میں کوی اختلافات نہیں ہے۔بلوچستان نیشنل پارٹی عبدالولی کاکڑ نے کہاکہ حکمرانوں کی غلط پالیسیوں سے آج بلوچستان جل رہا ہے آج باہر کے لوگ بلوچستان پر قابض ہورہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ سیکورٹی کے نام پر آج بلوچوں کوان کی زمینوں سے بے دخل کیا جارہا ہے گوادر میں باڑ لگای جارہی ہے تاکہ گوادر کے مقامی لوگوں کو بے داخل کیا جاے۔انہوں نے کہاکہ پی ڈی ایم کے پلیٹ فارم سے اسٹیبلیمشمنٹ کے خلاف جنگ فیصلہ کن موڑ میں داخل ہوگی ہے۔پی ڈی ایم میں کوی اختلافات نہیں ہے۔جلسے سے پی پی پی کیصوبای صدر علی مدد جتک کا خطاب۔سلیکٹیڈ اور نااہل وزیر اعظم عمران خان کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے آج ملک شدید مشکلات سے دوچار ہے۔ایک نااہل شخص نے ملک کی معشیت کو تباہی کے دہانے پر پہنچ چکاہے۔پی ڈی ایم موجود نااہل حکمرانوں کو گھر بھیج کر ہی دم لے گی۔عمران خان نے شہدا مچھ کے لواحقین پر بلیک میلنگ کا الزام لگا کر اپنا اصل چہرہ دکھا دیاہے۔انہوں نے کہاکہ پی ڈی ایم کے جلوسوں سے حکمرانوں کی نیندیں حرام ہیجلسے سے جلسے پیپلزپارٹی کیمرکزی رہنما میر محمد صادق عمرانی نے خطاب میں کہاکہ سلیکٹ وزیر اعظم عمران خان نے ملک کو تباہی کے دہانے پر پہنچادیا ہے۔پی ڈی ایم میں کوی اختلافات نہیں ہے۔انہوں نے کہاکہ ڈیرہ مرادجمالی میں ایسے شخص کو ہم پر مصلت کیا گیا جو ایک کونسلر کی نشست جیت نہیں سکتا ایسے ایم پی اے بنایا گیا جس کی وجہ سے آج ڈیرہ مراد جمالی شہر تباہی کے دہانے ہر پہنچ چکا ہے۔ جلسے سے پختونخواہ ملی عوامی پارٹی صوبای صدر عبدالرحیم زیارتوال نیخطاب کرتے ہوے کہاکہ ملک میں ایک سازش کے تحت پارلیمنٹ اور عدلیہ کو کمزور کیا جارہا ہے۔اگر اسٹیبلشمنٹ نے ملکی سیاست میں مداخلت بند نہیں کی تو ملک کا چلنا مشکل ہوجاے گا۔اگر ملک کو برابری کی بنیاد پر چلانا چاہتے ہیں تو فوری طور پر ملک میں شفاف انتخابات کرایں جاے۔انہوں نے کہاکہ آج ملک کی محکوم قوموں میں مایوسی پھیل چکی ہے۔جن قوتوں نے عمران خان کو وزیر اعظم بنایا آج وہ بھی شرمندہ ہورہے ہیں۔اس موقع پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کے گے تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں