بلوچ طلباء کی جانب سے بلوچستان میں انٹرنیٹ کی بحالی کیلئے ٹوئٹر مہم کا اعلان

کوئٹہ:بلوچ طلباء ایکشن کمیٹی کی جانب سے ٹوئٹر میں مہم چلانے کا اعلان کیا گیا ہے۔ ترجمان نے اپنے آفیشل ٹوئٹر پر مہم کا اعلان کرتے ہوئے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اس مہم کا حصہبنتے ہوئے بلوچستان میں انٹرنیٹ کی بحالی کیلئے آواز اٹھائیں، مہم کی ٹائمنگ آج شام 6بجے سے رات 12بجے ہوگی۔بلوچ طلباء کی جانب سے مختلف اوقات میں مہم کے ذریعے حکومت بلوچستان سمیت دیگر متعلقہ زمہ داران سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ بلوچستان میں بند انٹرنیٹ کو بحال کریں جس سے طلباء کی تعلیمی سرگرمیوں کو نقصان پہنچ رہا ہے لیکن حالیہ کرونا وبا کی وجہ سے اس مہم میں تیزی دیکھنے کو ملا ہے کیونکہ پنجاب میں تعلیمی اداروں کی جانب سے آن لائن کلاسز کا آغاز کیا گیا تھابلوچستان کے زیادہ تر اضلاع میں ابھی انٹرنیٹ نہیں ہے۔ نیٹ کی بندش کو بلوچستان میں کئی سال گزر چکے ہیں لیکن عوامی نمائندے اور حکومت انٹر نیٹ کی بحالی میں ناکام نظر آتے ہیں مہم کے حوالے سے بساک(BSAC) کی سنٹرل ورکنگ کمیٹی کے ممبر آصف بلوچ نے اپنی ایک ٹوئٹ میں کہا ہے کہ کرونا وباء کی وجہ سے طلباء کو اپنی تعلیم جاری رکھنے کیلئے انٹرنیٹ کی سخت ضرورت ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں