پنجگور،فائرنگ کے واقعات میں ایک شخص جاں بحق، 3 زخمی

پنجگور(نامہ نگار) پنجگور فائرنگ کے تین مختلف واقعات میں ایک شخص جان بحق جبکہ تین افراد زخمی ہوگئے تفصیلات کے مطابق ہفتہ اور اتوار کی درمیانی شب نامعلوم افراد نےبس ٹرمینل قریب ایک گیٹ میں دو سگے بھائیوں پر گولیوں کی بوچھاڑ کردی جس سے خدادوست قوم لہڑی جان بحق جبکہ اسکا بھائی عبدالباسط زخمی ہوگئے دونوں بھائیوں کا تعلق کوئٹہ سے بتایا جاتا ہے جو پنجگور میں مزدوری کرتے تھے اسی ایریا میں فائرنگ کے ایک اور واقعہ میں امان جان نامی شخص شدید زخمی ہوگیا جبکہ سوردو میں مسلح افراد نے عبداللہ نامی شخص کو گولیوں سے چھلنی کردیا پولیس کے مطابق عبداللہ ٹریکٹر پر ریتی لوڈ کررہا تھاکہ اسی اثنا میں وہ نامعلوم افراد کی گولیوں کا نشانہ بنے پنجگور میں 24گھنٹوں کے دوران تین مختلف واقعات پر شہریوں میں شدید خوف وہراس پھیل چکا ہے جبکہ گزشتہ رات تارآفس کے ایریا میں اختر میڈیکل سے بھی چور نقدی چوری کرکے لے گئے

اپنا تبصرہ بھیجیں