بولان میڈیکل کالج کی نشستوں میں اضافہ خوش آئند ہے ،بی ایس او

بی ایس او بی ایم سی کے یونٹ سیکٹری ڈاکٹر حئی بلوچ نے اپنے بیان میں کہا ہیکہ بی ایم سی کے سیٹوں میں اضافہ کرنا اور آبادی کے بنیاد پر بلوچستان کے ہر ضلع میں سیٹوں تقسیم کرنا قابل تعریف ہیں جس پہ ہم حکومت بلوچستان کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں
بی ایم سی نے 7000 سے زیادہ ڈاکٹرز اور 500 سے زیادہ ڈینٹل سرجنز پیدا کیۓ ہیں جو بلوچستان کے ہر ضلع میں خدمات سرانجام دے رہے ہیں
اس سے پہلے کئی ایسے اضلاع جو ڈینٹل سرجن ڈاکٹرز سے محروم تھے حالیہ پروسپیکٹس میں ہر ضلع کو ایک BDS کی نشست دیۓ ہیں جسے ہم سرہاتے ہیں
انہوں نے مزید کہا کہ کچھ عناصر سازش کے تحت داخلہ پالیسی کے خلاف منفی پروپیگنڈہ کرکے تعلیمی نظام کو خراب کرنا چاہتے ہیں جسکی ہم شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں انہوں نے مزید کہا کہ اگر بلوچستان کسی بھی ضلع کی ایک نشت کو بھی نقصان پہنچا تو ہم پوری بلوچستان میں بھر پور احتجاج کرینگے-

اپنا تبصرہ بھیجیں