بلوچستان کے جزائر پر صوبے کے عوام کا حق ہے،مولانا حیدری
اوستہ محمد :جمعیت علما اسلام کے مر کزی سیکر ٹری جنرل مولانا عبد الغفور حیدری نے کہا ہے کہ بلوچستان کے جزائر کا حق بلوچستان کے عوام کاہے، آج لو را لا ئی میں تاریخی جلسہ ہو گا،حکمران نوشتہ دیوار پڑھ لیں 25جولائی کے دھاندلی زدہ الیکشن کے احتجاج کیلئے 19جنوری کو الیکشن کمیشن کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کرینگے۔ان خیالات کا اظہارانہوں نے لورالائی روانگی سے قبل آئی این پی سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ٹیلی فونک با ت چیت میں انہوں کا کہنا تھا کہ ہم صوبوں کے حقوق غصب نہیں ہونے دینگے بلوچستان کے جزائر کوئی تر نوالہ نہیں جسے ہڑپ کیا جاسکے،انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت آئین پاکستان کے خلاف سازشیں کررہی ہے جسے ہم کسی صورت کامیاب نہیں ہونے دینگے۔مولانا عبدالغفورحیدری نے کہا کہ لورالائی جلسہ بلوچستان کی سیاست میں سنگ میل ثابت ہوگا۔انہوں نے کہا کہ آج لو را لا ئی میں پی ڈی ایم کا تاریخی جلسہ ہو گا،حکمران نوشتہ دیوار پڑھ لیں 25جولائی کے دھاندلی زدہ الیکشن کے احتجاج کیلئے 19جنوری کو الیکشن کمیشن کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کرینگے۔


