ٹرمپ ٹوئٹر سے بلاک، مودی سب سے زیادہ فالوورز رکھنے والے حکمران بن گئے

نئی دہلی :امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے واشنگٹن میں احتجاج کا دفاع کرنے پر ٹوئٹر اکاؤنٹ بلاک ہونے کے بعد بھارتی وزیراعظم نریندر مودی ٹوئٹر پر سب سے زیادہ فالو کرنے والے حکمران بن گئے ۔

صدر ٹرمپ کا ٹوئٹر اکاؤنٹ معطل ہونے سے قبل اس پر 88.7 ملین فالورز تھے اور وزیر اعظم مودی کے 64.7 ملین فالورز ہیں۔

سابق امریکی صدر براک اوباما ٹوئٹر پر 127.9 ملین فالوورز کے ساتھ سب سے آگے ہیں۔ نومنتخب امریکی صدر جو بائیڈن کے ٹوئٹر پر 23.3 ملین فالورز ہیں۔

خیال رہے کہ فیس بک، انسٹاگرام پر ڈونلڈ ٹرمپ کے اکاؤنٹس پہلے ہی معطل ہو چکے ہیں جبکہ ٹوئٹر سے ڈونلڈ ٹرمپ کا اکاؤنٹ ڈیلیٹ ہو چکا ہے۔

ٹوئٹر نے اس کی وجوہات میں ’تشدد کی نئی تحریک پر اکسانے کا خطرہ‘ قرار دیا۔ٹوئٹر نے 6 جنوری کے واقعے کے بعد ٹرمپ کا اکاؤنٹ بلاک کردیا تھا جب ان کے سیکڑوں حامیوں نے کیپیٹل ہل پر حملہ کیا تھا جس میں پانچ افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں