گدر، فائرنگ سے نوجوان جاں بحق
سوراب:گدر کلغلی کے مقام پر مسلح افراد کی فائرنگ سے نوجوان جاں بحق ملزمان فرار۔ تفصیلات کے مطابق جمعرات سہہ پہر 3 بجے کے قریب موٹر سائیکل پر سوار مسلح افراد نے فائرنگ کرکے حسن خان نامی نوجوان کو قتل کردیا اور موقع سے فرار ہوگئے، مقتول نوجوان مقتول معروف قبائلی و دینی شخصیت قاری رحمت اللہ محمد حسنی کے فرزند تھے،واقعہ کی اطلاع ملتے ہی لیویز انتظامیہ موقع پر پہنچ کر نعش کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال سوراب منتقل کرکے ضروری کاروائی کے بعد ورثا کے حوالے کردی، خاندانی زرائع کے مطابق واقعہ دیرینہ قبائلی رنجش کا شاخسانہ ہے تاہم مزید تحقیقات لیویز انتظامیہ سوراب کررہی ہے۔
Load/Hide Comments


