حکومت پی اے سی کو ختم کرنا چاہتی ہے، شیری رحمن

اسلام آباد :وفاقی کابینہ میں پی اے سی پر الزامات پر سینیٹر شیری رحمان  نے اپنے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کابینہ نے پبلک اکاونٹ کمیٹی اور آڈیٹر جنرل پر سنجیدہ الزامات لگائے ہیں،کیا یہ اس لئے ہو رہا کیوں کہ اب کمیٹی حکومت کے اکاؤنٹس آڈٹ کر رہی ہے،کابینہ کے الزامات پر پبلک اکاؤنٹس کمیٹی سراپا احتجاج ہے،کابینہ نے غلط الزامات لگائے ہیں،ہمارا مطالبہ ہے کابینہ اس کی وضاحت جاری کرے، شیری رحمان نے کہا کہ پبلک اکاونٹس کمیٹی پاکستان میں احتساب کا واحد آئینی ادارہ ہے، پی اے سی حکومت کی کرپشن کو بینقاب کر رہی ہے،اس لئے اس پر انگلیاں اٹھائی گئیں، تہمت لگائی گئی،کمیٹی نے دو سال میں 4.4 ارب سے زائد وصولی کی ہے، یہ رقم نیب کی مجموئی وصولی سے بھی زیادہ ہے،حکومت ہر آئینی ادارے کو میڈیا ٹرائل کے ذریعے مفلوج کر رہی ہے انہوں نے کہا کہ وفاقی کابینہ اپنے بیان کی وضاحت کرے، حکومت پبلک اکاونٹس کمیٹی کو ختم کرنا چاہتی جو ہم نہیں ہونے دینگے، #/s#

اپنا تبصرہ بھیجیں