براڈ شیٹ سکینڈل سے متعلق حقائق جلد عوام کے سامنے لائیں گے،بابراعوان

اسلام آباد:وزیراعظم کے مشیر پارلیمانی امور بابر اعوان نے کہا ہے کہ ہم براڈ شیٹ سکینڈل سے متعلق حقائق جلد عوام کے سامنے لائیں گے،حقائق سامنے آنے پر شریف خاندان انہیں جھٹلا سکے گا ، نوازشریف سچے ہیں تو لندن میں مقدمہ دائر کریں۔جمعرات کو وزیراعظم کے مشیر پارلیمانی امور بابر اعوان سے معاون خصوصی اطلاعات رؤف حسن نے ملاقات کی جس میں ملکی سیاسی صورتحال سمیت قانونی اور آئینی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقع پر بابر اعوان نے کہا کہ براڈشیٹ اسکینڈل پانامہ ٹو ہے،شریف خاندان کی کرپشن سے جڑے کئی پانامہ بے نقاب ہونے باقی ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہم براڈ شیٹ سکینڈل سے متعلق حقائق جلد عوام کے سامنے لائیں گے،حقائق سامنے آنے پر شریف خاندان انہیں جھٹلا سکے گا۔انہوں نے کہا کہ نوازشریف سچے ہیں تو لندن میں مقدمہ دائر کریں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں