کوہلو کی میڈیکل نشستوں پر غیرمقامی طلباء کے داخلہ کیخلاف احتجاجی ریلی

کوہلو : کوہلو کی میڈیکل سیٹوں پر غیر مقامیوں کاداخلہ کو کسی صورت برداشت نہیں کیاجائے گا اس عمل کو شفاف طریقے سے ہماری ٹیم جائزہ لے رہی ہے اولین ترجیح ہے کہ یہاں کے مقامی لوکلز کو حق ملے ان خیالات کا اظہار ڈی سی کوہلو ممتاز کھیتران نے گزشتہ روز کوہلو میں غیر لوکلز کے میڈیکل سیٹوں پر بھرتیوں کے خلاف آل پارٹیز اور قبائلی عمائدین کے اجلاس میں کیا ہے ڈی سی کوہلو کا مزید کہنا تھا کہ یہاں کے لوگوں کے حقوق کے تحفظ کے لئے ہم یہاں بیٹھے ہوئے ہیں کسی کے ساتھ ناانصافی نہیں ہوگی میڈیکل سیٹوں پر جن امیداروں کے خلاف شکاتیں ہیں ان کی بھرتی کا عمل تحقیقات مکمل ہونے تک روک دینے کی ہدایت کی ہے اور جب تک تحقیقات مکمل نہیں ہونگے کسی کو میڈیکل سیٹوں پر کوہلو کے لوکل سے بھرتی نہیں کیا جائے گا اس عمل کو مکمل ذمہ داری اور شفاف طریقے سے حل کرنے کیلئے کوشاں ہوں کوہلو میں عوام کو بنیادی سہولیات دینے کے لئے ہر ممکن کوشش کررہے ہیں اور ہماری ترجیح ہے کہ یہاں کے لوگوں کو تعلیم،صحت،بجلی اور صاف پانی کے فراہمی کے لئے اقدامات کریں اس عمل کو آگے بڑھنے کے لئے کوہلو کے ذمہ داری شہری بھی کردار ادا کریں ہم سب نے مل کو ضلع ترقی کی جانب گامزن کرنا ہے ضلع کے انٹر گرلز کالج کے تعمیر کے لئے رقم کی منظوری ہوئی جس پر جلد کام شروع کریں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں