ٹرمپ نے جاتے جاتے اسرائیل کے تحفظ کے لیے ایک اہم فیصلہ کردیا
واشنگٹن (این این آئی)اپنے اقتدار کے آخری چند ایام میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اسرائیل کے تحفظ اور ایران کے خلاف اپنی کوششوں کو آگے بڑھاتے ہوئے مزید ایک اہم فیصلہ کیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک ایسا فیصلہ جاری کیا جس نے مشرق وسطی اور جنوب مغربی ایشیا میں امریکی فوجی کارروائیوں کی نگرانی کرنے والے صدر دفاتر کو حیران کر دیا ہے۔ اس اعلان کے بعد اسرائیل امریکی سنٹرل کمانڈ کی نگرانی میں شامل اکیسواں ملک بن جائے گا اور ایران کے خلاف مناسب اتحاد میں خطے کے ممالک کے ساتھ تیزی سے تعاون کرے گا۔امریکی سینٹرل کمانڈ کے سابق چیف آف اسٹاف مائک جونز نے کہا کہ متنازعہ تبدیلی کی اچھی وجوہات ہیں۔ میرے خیال میں اسرائیل کو امریکی سنٹرل کمانڈ میں منتقل کرنا عقل مندی کی بات ہے۔ادھرامریکی ایوان نمائندگان کی اسپیکر نینسی پیلوسی آئندہ ہفتے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو ان کے عہدے سے ہٹانے کے لیے سینیٹ کو ایک میمو بھیجیں گی۔ پیلوسی کا کہنا تھا کہ جنرل ھونوری بحرانوں سے نمٹنے کیلیے تجربہ کار شخص ہیں۔پلوسی نے زور دے کر کہا کہ پولیس اہلکاروں نے دارالحکومت کے تحفظ کے لیے اپنی پوری طاقت دکھائی ہے۔


