گڈانی میں تیز رفتار موٹر سائیکلوں میں تصادم شپ بریکنگ یارڈ کا منیجر جاں بحق
گڈانی(نمائندہ انتخاب) تیز رفتار موٹر سائیکلیں آپس میں ٹکرانے سے ایک شخص جاں بحق نعش ضروری کاروئی کے بعد ورثاء کے حوالے کردیا گیا،متوفی کراچی کا رہائشی بتایا جاتا ہے تفصیلات کے مطابق ہفتہ کے روز گڈانی شپ بریکنگ یارڈ روڈ پر دو تیز رفتار موٹر سائیکلیں آپس میں ٹکرانے کے نتیجے میں شپ بریکنگ یارڈ کے پلاٹ نمبر 94کے منیجر بشارت نامی شخص شدید زخمی ہو گیا جسے حب اسپتال منتقل کیا جارہاہے تھا زخموں کا تاب نہ لاتے ہوئے راستے میں دم توڑ گیا بعدازاں گڈانی پولیس نے ضروری کاروائی کے بعد نعش ورثاء کے حوالے کردی جبکہ متوفی کراچی کا رہائشی بتایا جاتا ہے۔
Load/Hide Comments


