بلوچستان: قومی، عالمی اداروں اور غیر سرکاری تنظیموں سے امدادکے لئے کمیٹی کی تشکیل

کوئٹہ:حکومت بلوچستان نے قومی اور عالمی اداروں، غیر سرکاری تنظیموں سے امداد حاصل کرنے کے لئے کمیٹی تشکیل دے دی، اتوار کو حکومت بلوچستان کے جاری ایک اعلامیے کے مطابق صوبے میں کورونا وائرس کی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے انسداد کورونا وائرس کور کمیٹی نے سیکرٹری کھیل و امور نوجوانا عمر ان گچکی، اسپیشل سیکرٹری فنانس، ڈائر یکٹر جنرل سماجی بہود،پی اینڈ ڈی کے بیرونی امداد کے چیف آف سیکشن پر مشتمل ذیلی کمیٹی تشکیل دے دی ہے کمیٹی بیرونی امداد، عالمی داروں، قومی و بین القوامی غیر سرکاری نتظیم سے امداد کے حصول میں معاونت کریگی تاکہ صوبے میں وکرونا وائرس کا مقابلہ کیا جا سکے۔ کمیٹی اپنی سفارشات سے کور کمیٹی کو بھی آگاہ کر تی رہے گی

اپنا تبصرہ بھیجیں