چین میں کورونا وائرس کی نئی لہر کے بعد محض 5 دن میں ہسپتال تعمیر
بیجنگ:نئے کورونا وائرس کی وبا سب سے پہلے چین میں نمودار ہوئی تھی، مگر اس نے بہت تیزی سے اس پر قابو پالیا تھا۔مگر حالیہ دنوں میں چین میں کورونا وائرس سے ہونے والی بیماری کووڈ 19 کے کیسز کی تعداد میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا۔مریضوں کی بڑھتی تعداد کو دیکھتے ہوئے اس نے حیران کن طور پر چند دنوں میں ڈیڑھ ہزار بستروں کا ہسپتال تعمیر کرکے پوری دنیا کو حیران کردیا ہے۔16 جنوری کو صوبہ ہیبی کے شہر نانگونگ میں اس ہسپتال کی تعمیر کو 5 دن میں مکمل کیا گیا۔یہ ہسپتال اس شہر میں ساڑھے 6 ہزار بستروں پر مشتمل 6 ہسپتالوں میں سے ایک ہے، جس کا مقصد کووڈ کے نئے مریضوں کو سہولت فراہم کرنا ہے۔جیسا اوپر درج کیا جاچکا ہے کہ چین نے 2020 میں جلد کورونا وائرس کی وبا کو کنٹرول کرلیا تھا مگر دسمبر سے وہاں نئے کیسز کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔اس وقت نانگونگ اور ہیبی کے صدر مقام شیجیاڑوانگ میں کووڈ 19 کے 645 مریض زیرعلاج ہیں اور وہاں بھی 3 ہزار بستروں کے ایک ہسپتال کو تعمیر کیا جارہا ہے۔


