سعودی عرب پر حوثیوں کے راکٹ حملے، دو بچوں سمیت تین شہری زخمی
ریاض :سعودی عرب کے جنوب مغربی علاقے جازان میں یمن سے ایران کے حمایت یافتہ حوثی باغیوں کی طرف سے داغا جانے والا ملٹری پروجیکٹائل راکٹ گرنے سے دو بچوں سمیت تین افراد زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر علاج کے لیے ہسپتال لے جایا گیا ہے۔زخمیوں میں ایک کی حالت تشویشناک ہے جبکہ دو کی تسلی بخش ہے۔ میزائل کے ٹکڑے لگنے سے قریب کھڑی ایک گاڑی کو بھی نقصان پہنچا ہے۔سعودی سرکاری خبررساں ادارے کے مطابق جازان ریجن میں شہری دفاع کے ڈپٹی میڈیا ترجمان لیفٹننٹ کرنل محمد بن حسن آل صمغان نے پیر کو جاری کیے گئے ایک بیان میں بتایاکہ یہ راکٹ یمنی حدود کے اندر سے جازان گورنریٹ کے سرحدی دیہات کی طرف داغا کیا گیا تھا۔اطلاع ملنے پر شہری دفاع کی ٹیمیں جائے وقوعہ کی طرف روانہ ہوگئیں۔ میزائل گرنے سے دوبچوں سمیت تین افراد زحمی ہوئے جنہیں فوری طور پر علاج کے لیے ہسپتال لے جایا گیا ہے۔ترجمان کے مطابق زخمیوں میں ایک کی حالت تشویشناک ہے جبکہ دو کی تسلی بخش ہے۔ میزائل کے ٹکڑے لگنے سے قریب کھڑی ایک گاڑی کو بھی نقصان پہنچا ہے۔


