ہم نے زیادہ انتظام کیا تھا ان کے بندے کم آئے، مولانا کو دھوکا دیا جا رہا ہے، شیخ رشید
وفاقی وزیرِ داخلہ شیخ رشید احمد کہتے ہیں کہ مولانا فضل الرحمٰن کو پچھلی دفعہ بھی سیاستدانوں نے دھوکا دیا، اس بار بھی مولانا کو دھوکا دیا جارہا ہے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیرِ داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا کہ اپوزیشن جماعتوں کے احتجاج نے مایوس کیا ہے، ہم نے زیادہ انتظام کیا تھا ان کے بندے کم آئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ وزیرِ اعظم عمران خان سے ملاقات ہوئی، وہ مطمئن تھے، وزیرِ اعظم نےواضح کہا ہے کہ یہ کوئی مسئلہ پیدا کریں تو ان کے لیے تاریخی مسئلہ پیدا کریں۔شیخ رشید نے کہا کہ اگر یہی صورتِ حال رہی تو لانگ مارچ کو بھی خوش آمدید کہیں گے، جس اسمبلی پر فضل الرحمٰن لعنت بھیجتے ہیں اس پر بلاول آج جشن منا رہا ہے۔
Load/Hide Comments


