سانحہ مچھ کی تحقیقات جارہی ہے، آئی جی پولیس بلوچستان

کوئٹہ: انسپکٹرجنرل پولیس بلوچستان محسن حسن بٹ نے کہاہے کہ سانحہ مچھ سے متعلق سی ٹی ڈی کامحکمہ تحقیقات کررہی ہے،بلوچستان پولیس کی ڈیجٹلائزیشن پروجیکٹ سے پولیس نظام میں جدت اور عوامی شکایات کا بروقت ازالہ ہوگا جس کے تحت بلوچستان کے کسی بھی پولیس تھانے میں آن لائن ایف آئی آر رجسٹرڈ کرائی جاسکے گی،بلوچستان میں واحد صوبہ ہوگا جہاں پاکستان کا پہلا سمارٹ وومین اسٹیشن بنا یاجائے گا،کمپیوٹرائزڈ سسٹم سے تمام کریمنلز کی ڈیٹا ہوگی شہر کے بس اڈوں اور ہوٹلز کو ڈیجیٹل نیٹ ورک سے منسلک کیاجارہاہے اب تک 1.6 ملین مجرمان کی ڈیٹا کمپیوٹرائزڈ کی جاچکی ہے ان خیالات کااظہار انہوں نے بلوچستان پولیس کمپیوٹرائزیشن پروجیکٹ کے تحت پہلے ڈیجیٹل پولیس تھانے کے افتتاح کے بعد میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر ڈی آئی جی پولیس اظہر اکرم، ڈی آئی جی آئی ٹی علی رضوی، ایس ایس پی انوسٹی گیشن اسد ناصر، ایس ایس پی آپریشن اظفر خان، ایس ایچ او گوالمنڈی پولیس تھانہ اعجاز احمد اوردیگربھی موجود تھے۔اس سے قبل آئی جی پولیس محسن احسن بٹ گوالمنڈی تھانے پہنچے تو پولیس کے مسلح دستے نے سلامی دی۔انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ کمپیوٹرائزیشن میں تھانے کاتمام ریکارڈ مکمل محفوظ ہوگا بلکہ ایف آئی آر اور پولیس اسٹیشن ریکارڈ میں جدت کیساتھ نئے دور کا آغاز کر رہے ہیں عوام کو معلومات کی فوری فراہمی اور ڈیجٹلائزڈ کیس فائل ہوگی،انہوں نے کہاکہ تھانے ڈیجیٹلائز ہونے سے عوامی شکایات کا بروقت آزالہ ہوگا، ہم نے اپنے بجٹ میں رہتے ہوئے ڈیجیٹلائزیشن کا سسٹم پہلے تھانے میں شروع کیا، پہلے مرحلے میں پورے صوبے میں آن لائن 10 ہزار ایف آئی آرز درج کرچکے ہیں، بلوچستان کے کسی بھی پولیس تھانے میں چلے جائیں آن لائن ایف آئی آر کی سہولت موجود ہے، انہوں نے کہاکہ بلوچستان پولیس پاکستان کا پہلا سمارٹ وومین اسٹیشن بنا رہے ہیں فرسٹ سمارٹ وومن پولیس اسٹیشن پر کام جاری ہے عملے کو تربیت دے رہے ہیں، انہوں نے کہاکہ تمام پاکستان کے کرمینلز کا ڈیٹا موجود ہے، کوئٹہ کے بس اڈوں اور ہوٹلز کو ڈیجیٹل نیٹ ورک سے اٹچ کر دیا ہے ہوٹل اور بس اڈے پر جب مسافر اپنا شناختی کارڈ نمبر دے گا تو وہ سسٹم میں آجائے گا، اگر مسافر نیشنل کرمنل ڈیٹا میں ہوگا تو وہ کرمنل سسٹم میں آجائے گا، ٹرائل بیس پر ابھی ڈیجیٹل سسٹم چلایا ہے 4 اشتہاری ملزمان پکڑے ہیں،گرفتار اشتہاری ملزمان میں 2 پنجاب پولیس کو مطلوب تھے،انہوں نے کہاکہ سانحہ مچھ پر تحقیقات سی ٹی ڈی کر رہی ہے جیسے ہی کوئی کامیابی ملتی ہے تو میڈیا کو بتائیں گے حکومت سے ایک پیسہ نہیں لیا یہ سالانہ بجٹ سے کئے گئے وزیر اعلی بلوچستان جام کمال ہمیں سپورٹ کرتے رہے بلوچستان بیک ورڈ ہے لیکن بلوچستان پولیس دوسرے صوبوں سے پیچھے نہیں ہے،ڈیجٹلائز نظام سے متعلق پوچھے گئے سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ پولیس کی جانب سے آگاہی کیلئے سوشل میڈیا کا سہارا لیا جا رہا ہے تاکہ لوگوں کو اس حوالے سے آگاہی مل سکیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں