کئی ماہ سے غائب جیک ما منظر عام پر آ گئے
دنیا کی معروف آن لائن ای کامرس کمپنی علی بابا کے سابق چیک ایگزیکٹو اور شریک بانی گزشتہ برس اکتوبر کے بعد پہلی بار منظر عام پر آ گئے ہیں۔
جیک ما نے 2018 میں علی بابا کو خیر باد کہنے کا فیصلہ کیا تھا اور انہیں گزشتہ برس اکتوبر میں آخری بار ایک کانفرنس کے دوران چین کے سرکاری ریگولیٹرز پر تنقید کرتے ہوئے دیکھا گیا تھا جس کے بعد سے وہ منظر عام سے غائب تھے۔
اب چین کے سرکاری میڈیا کی جانب سے جیک ما ین کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کی گئی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ انگریزی کے استاد سے بزنس ٹائیکون بننے والے سابق چیف ایگزیکٹو علی بابا نے دیہی علاقوں میں ٹیچرز کے حوالے سے ایک سوشل ویلفیئر پروگرام میں آن لائن شرکت کی۔
چین کے سرکاری انگریزی اخبار کے سوشل میڈیا بیان میں یہ بھی بتایا گیا کہ جیک ما گزشتہ برس اکتوبر میں شروع ہونے والی سخت ریگولیٹری کے بعد پہلی بار عوام کے سامنے آئے ہیں۔