مجھے اب امریکا اور امریکی قوم کو متحد کرنا ہے، جو بائیڈن کا حلف برداری تقریب سے خطاب

کوئٹہ (مانیٹرنگ ڈیسک انتخاب ) امریکا کے نو منتخب صدر جو بائیڈن حلف برادری تقریب سے خطاب کر رہے ہیں انہوں نے کہا آج امریکا اور جمہوریت کا دن ہے، آئین کی طاقت پر یقین رکھتا ہوں آج جمہوریت کامیاب ہوئی ہے آج یہ ایک امیدوار نہیں ایک مقصد کی کامیابی کا جشن منا رہے ہیں، آج امریکا اور جمہوریت کا دن ہے، ہمیں بہت سی چیز درست کرنا ہے بہت سے زخموں کو مرہم رکھنا ہے، جانتا ہوں ہمیں تقسیم کرنے والی طاقتیں گہری ہیں، حقیقت رکھتی ہیں، نسلی امتیاز کے خاتمے کا وقت اب مزید نہیں ٹالا جا سکتا، ماضی کی طرح آج بھی ہم دنیا بھی امن بحا ل کر سکتے ہیں۔ مجھے اور اب امریکا اور امریکی قوم کو متحد کرنا ہے آج ملک کی تاریخ میں پہلی بار ایک خاتون نائب صدر منتخب ہوئی ہے۔ اختلافات اور تشدد کے بغیر مسئلے حل کیے جا سکتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں