اطلاعات کمیٹی میں چیئرمین نیب کو بلانے کی بات مضحکہ خیز ہے، شبلی فراز
اسلام آباد : وفاقی وزیر اطلاعات ونشریا ت سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ اطلاعات کمیٹی میں چیئرمین نیب کو بلانے کی بات مضحکہ خیز ہے،وزیراعظم عمران خان نے انکوائری کمیٹی بنا دی ہے،کمیٹی 45 روز میں اس کے جوابات دے گی۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز نے کہاکہ اپوزیشن کا مقصد ہر پلیٹ فارم کا غلط استعمال کرکے نیب کو دباؤ میں لانا ہے،اطلاعات کمیٹی میں چیئرمین نیب کو بلانے کی بات مضحکہ خیز ہے،وزیراعظم عمران خان نے انکوائری کمیٹی بنا دی ہے،کمیٹی 45 روز میں اس کے جوابات دے گی۔ انہوں نے کہاکہ جو چیز ان کو سوٹ کرتی ہے یہ اس کی علیحدگی میں دیکھنا چاہتے ہیں،ہم براڈ شیٹ کی مکمل انکوائری چاہتے ہیں،یہ معاملہ 2000 میں شروع ہوکر ابھی منتج ہوا،اس میں نیب، وزراء جو بھی تھے سب کی انکوائری ہوگی۔
Load/Hide Comments


