کورونا،لندن کی بسیں عارضی ایمبولینس میں تبدیل
لندن :لندن کی بسوں کوعارضی ایمبولینس میں تبدیل کردیا گیا،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق کورونا کیسز میں اضافے کے سبب لندن کی بسوں کو عارضی ایمبولینس میں تبدیل کردیا گیا۔لندن میں کورونا کیسز میں اضافے کے باعث لندن کی دو مسافر بسوں کی سیٹیں اتار کر آکسیجن سمیت دیگر طبی آلات نصب کردئیے گئے،ایک بس میں دو کورونا مریضوں کو منتقل کیا جاسکے گا، ایمبولینس سروس کورونا کی وجہ سے شدید دباو میں ہے جس کے تحت بسوں کو ایمبولینس میں تبدیل کیا گیا۔بس کمپنی کی جانب سے دو ڈرائیور بھی این ایچ ایس انتظامیہ کو دئیے گئے ہیں۔
Load/Hide Comments


